پتوکی نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلہ سے نوجوان کا گلا کاٹ کر قتل کردیا

ملزمان نے نعش کھیتوں میں پھینک دی ملزمان موقع سے فرار تاحال پولیس ملزمان کا کوئی سراغ نہ لگاسکی

بدھ 2 جولائی 2025 16:08

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) پتوکی نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلہ سے نوجوان کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ملزمان نے نعش کھیتوں میں پھینک دی ملزمان موقع سے فرار تاحال پولیس ملزمان کا کوئی سراغ نہ لگاسکی ڈی ایس پی پتوکی نے ملزمان گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروادی ۔

(جاری ہے)

پتوکی کے نواحی گائوں ہنجرائے کلاں میں نامعلوم ملزمان نے 18سالہ نوجوان مہتاب کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا اور ملزمان نے مقتول کی نعش کھیتوں میں پھینک دی اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہ مل سکا ڈی ایس پی سرکل پتوکی سجاد اکبر نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ تحقیقات بھی جاری ہے اور مختلف ٹیمیں مقتول کے ملزمان کی ٹریسنگ کیلئے کام کررہی ہیں جلد ہی ملزمان کا سراغ مل جائے گا اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرلیا جائے گا اورمقتول کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو عدالت سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :