پتوکی،چونیاں میں دو افراد کے قتل کا معاملہ خبروں کی اشاعت پر ڈی پی او قصور کا نوٹس

پولیس نے قتل وارداتوں میں ملوث مرکزی 3ملزمان کو گرفتار کرلیا تحقیقات شروع کردی

بدھ 2 جولائی 2025 16:28

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) پتوکی،چونیاں میں دو افراد کے قتل کا معاملہ خبروں کی اشاعت پر ڈی پی او قصور کا نوٹس پولیس نے قتل وارداتوں میں ملوث مرکزی 3ملزمان کو گرفتار کرلیا تحقیقات شروع کردی۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ جمشیر چکنمبر 24 میں چھت پر سوئے ھوئے 26 سالہ عمر شہزاد کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ادھر چونیاں میں رکھ جھوک میں محنت کش رکشہ ڈرائیور اعظم کو نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے نعش رکشہ کیساتھ پھندا دیکر باندھ دی تھی اور ملزمان فرار ہوگئے تھے جس پر گزشتہ روز امن پریس کلب پتوکی کے پلیٹ فارم خبریں شائع ہوئی جس پر ڈی پی او قصور محمد عیسی خاں نے سخت نوٹس لیا اور چونیاں اور پتوکی پولیس کو ملزمان فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ڈی ایس پی سرکل پتوکی رانا سجاد اکبر کی ٹیم ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی محمد ارشاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ھوئے مقتول عمر شہزاد کے قاتل ملزمان کا سراغ لگایا اور ملزم اظہر کو سیالکوٹ سے جبکہ ملزم ساجد کو پتوکی سے گرفتار کیا ادھر چونیاں پولیس نے مسلسمقتول اعظم کے قاتل ملزم ریاض انصاری کو گرفتار کرلیا ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مقتول اعظم کو خاتون کیساتھ ناجائز مراسم کے رنج میں قتل کیا جبکہ ملزم بھی اسی خاتون سے ریلیشن شپ میں تھا ڈی ایس پی سجاد اکبر نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملزمان کو عدالتوں سے سخت و کڑی سزا دلوائی جائے گی قاتل ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔