جمرود پولیس کی کارروائی، موٹرکار سے 3 کلوگرام آئس اور ایک کلوگرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

بدھ 2 جولائی 2025 16:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) خیبر کے تھانہ جمرود پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرکار سے 3 کلوگرام آئس اور ایک کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو خیبر پولیس کے مطابق ایس ایچ او جمرود نسیم خان کی نگرانی میں انچارج زرمت خان شہید تختہ بیگ چوکی اتحاد آفریدی اور دیگر پولیس نفری نے علاقہ شاکس میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران مشتبہ موٹرکار کو رکنے کا اشارہ کیا۔

گاڑی کی تلاشی کے دوران 3 کلوگرام آئس اور ایک کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزم عثمان افغانی کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او خیبر نے پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کےلیے خیبر کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی۔