پنجاب کے سکولوں میں موجود اضافی اساتذہ کا تبادلہ کرنے کا فیصلہ

اساتذہ کو دور دراز بھیجوایا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے‘ جنرل سیکرٹری ٹیچرز یوین

بدھ 2 جولائی 2025 16:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) پنجاب کے سکولوں میں موجود اضافی اساتذہ کا تبادلہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ سرپلس 47 ہزار اساتذہ کو آٹومیٹک دوسرے سکولوں میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ریشنلائزیشن کاکام آئندہ 2 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ اس حوالے سے جنرل سیکرٹری ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ سکول ٹھیکے پر دینے سے 47 ہزار اساتذہ سرپلس ہوئے۔سکول ٹھیکے پر نہ دیئے جاتے تو اساتذہ سرپلس نہیں ہونے تھے، اساتذہ کی نئی ریکروٹمنٹ نوجوانوں کو روزگار مہیاہونا تھا، اساتذہ کو دور دراز بھیجوایا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔