چین کے شہر تھیان جن میں عالمی پائیدار نقل و حمل سمٹ فورم کے اعلی عہدیداروں کا اجلاس

بدھ 2 جولائی 2025 16:36

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) چین کے شہر تھیان جن میں عالمی پائیدار نقل و حمل سمٹ فورم کے اعلی عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا۔سی جی ٹی این کی رپورٹ کے مطابق روس ، پاکستان اور آذبائیجان سمیت 20 ممالک اور علاقوں کے 30سے زیادہ مہمانوں نے عالمی پائیدار نقل و حمل کی ترقی اور تعاون کے فریم ورک دستاویزات، عالمی پائیدار نقل و حمل کی ترقیاتی رپورٹ اور عالمی پائیدار نقل و حمل کے بہترین پریکٹس سمیت تین موضوعات پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی وزارت ٹرانسپورٹ میں روڈ ٹرانسپورٹ کے سربراہ شہباز لطیف مرزا نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان نے نقل و حمل کے شعبے میں قریبی تعاون کیا ہے اور گرین ٹرانسپورٹ ، ڈیجیٹل ٹرانسپورٹ سمیت دیگرشعبوں میں نمایاں ثمرات حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور چین اس شعبے میں مزید تعاون جاری رکھیں گے۔ آذبائیجان کی وزارت ڈیجیٹل ترقی اور نقل و حمل کے محکمہ ٹرانسپورٹ پالیسی کے سربراہ فریز علیان نے کہا کہ ٹرانس کیسپین انٹرنیشنل ٹرانسپورٹیشن کوریڈورکی تعمیر کے ساتھ باہم جڑے ہوئےنقل و حمل کے نظام سے منسلک ممالک کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔\932