محرم الحرام کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے، صوبائی وزیر زراعت ولائیوسٹاک

بدھ 2 جولائی 2025 17:32

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) صوبائی وزیر زراعت ولائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے رینالہ خورد میں یوم عاشور کے روٹس کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر وزیراعلیٰ سلمہ بٹ ایم پی اےچوہدری جاوید علاؤالدین کمشنر ساہیوال، آر پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت، ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری ،سابق ناظم سٹی چوہدری شوکت رسول، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران محمد آصف، مون بھٹی سمیت مختلف افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے متعلقہ اداروں کو صفائی، طبی سہولیات، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، اربن فلڈنگ کے تدارک اور جلوسوں کی بروقت کلیرنس یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں اور جلوسوں میں امن و امان، سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے باہمی تعاون اور رابطے کو یقینی بنائیں تاکہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اور مذہبی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ ہو سکے۔\378