محرم الحرام کے روٹس اور امام بارگاہوں کے دورہ کا مقصد فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے،آر پی او ڈیرہ غازی خان

بدھ 2 جولائی 2025 18:11

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر)سجاد حسن خان نے کمشنر اشفاق احمد چوہدری کے ہمراہ ضلع کوٹ ادو کا دورہ کر کے کوٹ ادو ،ٹبہ کربلا سمیت دیگر امام بارگاہوں اور مرکزی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا۔ امام بارگاہوں کے اطراف میں جملہ سکیورٹی پوائنٹس، عزاداران کی چیکنگ کے طریقہ کار، جلوسوں کے آغاز و اختتام کے پوائنٹس سمیت روٹس پر کیے گئے سکیورٹی اقدامات اور تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

آر پی او اور کمشنر نے امام بارگاہوں، مجالس و جلوسوں کے منتظمین اور ممبران امن کمیٹی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کہاکہ روٹس اور امام بارگاہوں کے دورہ کا مقصد فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ منتظمین اور ممبران امن کمیٹی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر مطمئن ہیں اور آپس میں پیار و محبت اور اتحاد کا رشتہ قائم ہے۔ کوٹ ادو دورہ کے دوران آر پی او اور کمشنر کی زیر صدارت امن کمیٹی ممبران کے ہمراہ اور پولیس و انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ علیحدہ علیحدہ میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :