پاور ڈویژن کا شیخوپورہ سرکل میں معمر خاتون سے بدتمیزی اور ناروا سلوک پر سخت اقدامات کا فیصلہ

سیکورٹی گارڈ کو فورا معطل کردیا گیا ،ایف آئی آر درج ہوچکی ہے ،سیکورٹی گارڈ اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے، ترجمان

بدھ 2 جولائی 2025 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)ترجمان پاور ڈویژن نے شیخوپورہ میں لیسکو گارڈ کی طرف سے معمر خاتون کی بے توقیری پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے 30جون کو لیسکو کے گارڈ کی شیخوپورہ سرکل میں معمر خاتون سے بدتمیزی اور ناروا سلوک پر سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق سیکورٹی گارڈ کو فورا معطل کردیا گیا ،سیکورٹی گارڈ کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے ،سیکورٹی گارڈ اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق قانون شکنی اور عوام کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،تمام ڈسکوز کو فوری اقدامات اور ہدایات تمام دفاتر کو جاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ ترجمان کے مطابق سیکورٹی گارڈ کو نوکری سے برخاست کرنے کیلیے محکمانہ کاروائی کا آغاز کردیا ۔ترجمان کے مطابق تین دن کے اندر انکواری رپورٹ مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ ترجمان کے مطابق بجلی کے صارفین ہمارے لئے انتہای معزز ہیں ۔ ترجمان کے مطابق پاور ڈویژن اس انفرادی عمل پر معمر خاتون اور دیگر صارفین سے معذرت خواہ ہے۔

متعلقہ عنوان :