پشاور،فائرنگ سے زخمی ہونے والا خواجہ سرا ’تتلی ‘جاں بحق

خواجہ سرا کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آپریشن ہوا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا

بدھ 2 جولائی 2025 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)پشاور کے علاقے گلبہار میں فائرنگ سے زخمی خواجہ سرا تتلی جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب خواجہ سرا فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آپریشن ہوا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خواجہ سرا کے قتل کا مقدمہ تھانہ گلبہار میں درج کر لیا گیا۔