تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست قتل کا ملزم ہلاک ہوگیا

بدھ 2 جولائی 2025 18:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست قتل کا ملزم ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران پولیس حراست سے فرار ہونیوالا قتل کا ملزم حسین عرف پنوں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق انچارج انو یسٹیگیشن سب انسپکٹر توقیر اختر زیرحراست ملزم حسین عرف پنوں کو مقدمہ نمبر964/25 بجرم 302/148/149 ت پ میں اسلحہ ریکوری کرکے برنالہ سے واپس آ رہے تھے کہ 4 س نامعلوم ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور پولیس پارٹی پر جان لیوا فائرنگ کرتے ہوئے زیر حراست ملزم کو چھڑایا اور فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ،ایلیٹ ٹیم و پولیس کی بھاری نفری فوری موقع پر پہنچ گئے۔پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ، فائرنگ رکنے پر چیکنگ کے دوران ملزم حسین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مضروب حالت میں پڑا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ساتھی ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔