Live Updates

محکمہ اطلاعات کے ڈسٹرکٹ آفیسر کی چیئرمین ضلع کونسل نوشہروفیروز سے ملاقات

بدھ 2 جولائی 2025 19:39

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) محکمہ اطلاعات کے ڈسٹرکٹ آفیسر قمر الزمان بھنبھرو نے چیئرمین ضلع کونسل نوشہروفیروز سہیل اختر عباسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف یونین کونسلوں کے منتخب نمائندوں نے بھی چیئرمین ضلع کونسل سے ملاقات کی اور اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل کے چیئرمین نے محکمہ اطلاعات کے تعاون سے ضلع کونسل کی مختلف ترقیاتی سکیموں کی بہتر کوریج پر زور دیا۔

اس موقع پر ضلع کونسل کے چیئرمین سہیل اختر عباسی نے کہا کہ محرم کے فوراً بعد بجٹ اجلاس بلایا جائے گا جس میں علاقے کے غریب عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ترقیاتی سکیمیں شامل کی جائیں گی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جلد شجر کاری مہم شروع کی جائے گی جس میں ضلع کونسل کے تمام یوسی چیئرمینوں کو شامل کیا جائے گا۔\378
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات