Live Updates

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت محرم الحرام کے جلوسوں کے رُوٹس پرانتظامات کے حوالے سے اجلاس

بدھ 2 جولائی 2025 18:50

سرگوھدا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت محرم الحرام کے جلوسوں کے رُوٹس پرانتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا اسد عباس نقوی، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر مظہر شاہ ، چیف آفیسرمیو نسپل کارپوریشن ماجد بن احمد ، چیف آفیسر ضلع کونسل اسد اللہ ہریا، ایکسئن پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ، ایس ای فیسکو ابرار احمد خان کے علا وہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ زوم لنک شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے موقع پر میونسپل کارپوریشن اور تمام تحصیلوں کی میونسپل کمیٹیز کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر کے اُنہیں الرٹ رکھا جا ئے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے اسسٹنٹ کمشنرزاور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد کو ہدایت کی کہ ڈی واٹرنگ سیٹس، جر نیٹرز اور دیگر مشینری کو فنگشنل رکھا جا ئے ڈسپوزلز کو فعال پوزیشن میں ہونا چاہیے تا کہ بارش ہونے کی صورت میں جلوسوں کے راستوں سے کھڑے پا نی کی نکاسی کو بروقت یقینی بنایا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محرم اور عاشورہ کے جلوسوں کے رُوٹس پر دیگر ضروری انتظامات کو بھی بروقت مکمل کیا جا ئے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات