سندھ باسکٹ بال ایسو سی ایشن کے انتخابات 19 جولائی کو ہو نگے سلیم خمیسانی انتخابات کی نگرانی کریں گے

مختلف اداروں کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے،سندھ ایسوسی ایشن کا PBF کے سندھ کے ساتھ متعصبانہ رویہ پر اظہار افسوس طارق حسین

بدھ 2 جولائی 2025 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)سندھ با سکٹ بال ایسوسی ایشن کے قائم مقام سیکریٹری طارق حسین نے ایسو سی ایشن کے اجلاس کے بعد جو کہ صدر عا بد افتخار ملہی کی زیر منعقد ہوا اور جس میں سندھ کے تمام نمائندوں نے شرکت کی اس کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی بی اے کے چار سال کی مدت کے انتخابات 19 جولائی کو مقامی ہوٹل میں ہونگے جس کی نگرانی کھیلوں کی نامور شخصیت سلیم خمیسانی کریں گے ان کے ہمراہ خورشید عالم اور دلاور عباس خان ہونگے طارق حسین نے کہا کہ ان انتخابات کیلئے ایس او اے ،ایس ایس بی کمشنر آفس کو خطوط ار سال کئے جار ہے ہیں تاکہ انتخابات میں ان کی شرکت ہو طارق حسین نے خصوصاسندھ اولمپک ایسوسی ایشن سے درخواست کی ہے کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کرے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ایسوسی ایشن نے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی جس میں PBF کے سندھ کے ساتھ متعصبانہ رویئے پر اظہار افسوس کیا ایس بی بی اے نے کہا کہ پچھلے دس سال میں PBF نے اپنی سطح پر کوئی سرگرمی سندھ میں منعقد نہیں کی اور جو بھی سر گرمیاں کیں وہ ایک صوبے تک محدودرہیں حتی کہ PBF کے کوچنگ کیمپس اور ٹیموں کے غیر ملکی دورے میں صرف ایک صوبے کو شامل کیا جس سے یہ بات یہاں عیاں ہے کہ PBF نے ایک صوبے کے علاوہ تمام صوبوں اور خصوصا سندھ کو جس کے شہر کراچی میں سب سے زیادہ باسکٹ بال کھیلی جاتی ہے اس کو بالکل اپنی کتاب سے ختم کر دیا ہے اور آنے والے وقتوں میں PBF کو اندازہ ہو جائے گاکہ ان کا اقتدار اب کنارہ ہوگیا ہے۔