ایگزیکٹیو انٹرنیشنل اسکول کی طالبات کا پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ مرکز، میثاق سینٹراور سیف سٹی کا دورہ

بدھ 2 جولائی 2025 19:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ایگزیکٹیو انٹرنیشنل اسکول پریمیم کیمپس کی طالبات نے پنجاب پولیس کے "فرینڈز آف پولیس" پروگرام کے تحت پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ مرکز، میثاق سینٹراور سیف سٹی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو دورہ کے دوران انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ فرینڈز آف پولیس پروگرام عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی کا ایک اہم قدم ہے، اس پروگرام کا مقصد پولیس کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا اور عوام میں شعور بیدار کرنا ہے، یہ پروگرام پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :