ٰپنجاب اسمبلی بھرتی کیس: پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

بدھ 2 جولائی 2025 20:25

Sلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ میں پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو طلب کرلیا عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل بھی طلب کرلیے عدالت نے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی اینٹی کرپشن عدالت کے جج نے کیس کی سماعت کی اینٹی کرپشن نے عدالت میں چالان جمع کروا رکھا ہے۔