د*شہری کو زخمی کرنے کے اقدام قتل کیس میں ملزم کی بریت کیخلاف اپیل خارج

بدھ 2 جولائی 2025 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں پاکستانی نژاد شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے اقدام قتل کیس میں ملزم کی بریت کیخلاف مدعی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مدعی عامر عبید کی اپیل خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا حکم برقرار رکھا جسٹس عبہر گل خان نے اپیل پر سماعت ملزم کی جانب سے خواجہ وسیم ایڈوکیٹ نے دلائل دیے ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزم عبدالوحید کو ٹرائل کورٹ نے سال 2017 میں بری کرنے کا حکم دیا تھا ۔ ملزم نے مدعی عامر عبید کے بھائی نئیر عبید کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔