ٹ*تحریک چلانے کی کوشش کی گئی تو سختی سے روکا جائے گا: رانا ثنا اللہ

ظ*آج جنہیں خط اچھے لگ رہے ہیں، انہیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط برے لگتے تھے -چیف جسٹسز کی تقرری سنیارٹی پر ہوئی، مخصوص لابی کی پسند نہ ہونا کوئی دلیل نہیں، گفتگو

بدھ 2 جولائی 2025 20:25

ز لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) مشیرِ وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دوبارہ کوئی تحریک چلانے کی کوشش کی تو اسے سختی سے روکا جائے گا اور حکومت جو مناسب سمجھے گی، وہی اقدامات کرے گی۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں تقرریوں کے حوالے سے ٹھیک فیصلے ہو رہے ہیں اور ان فیصلوں کے مطابق ہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور دیگر ججز کی تقرری عمل میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ججز مخصوص لابی کی مرضی سے منتخب نہیں ہوئے تو کیا وہ غلط ہو گئی چیف جسٹس کا انتخاب سنیارٹی کی بنیاد پر کیا گیا، اور تین سینئر ججز میں سے بہترین کا چناؤ ہوا۔رانا ثنا اللہ نے حالیہ عدالتی خط و کتابت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جنہیں خط اچھے لگ رہے ہیں، انہیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط برے لگتے تھے۔

(جاری ہے)

سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 2024 کے انتخابات پر اعتراض ہے، جبکہ 2018 کے انتخابات پر ہمیں بھی اعتراضات تھے۔

اگر پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلیاں نہ توڑیں ہوتیں تو 9 مئی کا واقعہ پیش نہ آتا۔معاشی بحران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو مزید دو سے تین سال مل جائیں تو ہم ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔مشیر وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں کو جمہوری حدود میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف کسی مہم جوئی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔