ٓایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم کی مسلسل پانچویں فتح، سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 2 جولائی 2025 20:25

> سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) یشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔قومی ٹیم نے پانچویں میچ میں مالدیپ کو 39 کے مقابلے 49 گول سے شکست دے دی، مسلسل پانچ فتوحات کے بعد پاکستان ٹیم گروپ بی میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی، سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔

(جاری ہے)

کامیابی کی صورت میں پاکستان کی فائنل تک رسائی اور رینکنگ مزید بہتر ہونے کا امکان ہے۔

گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، میزبان کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب کو رکھا گیا ہے۔ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 کا فائنل میچ 4 جولائی کو کھیلا جائے گا۔