ح*لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار، صبح تین گھنٹے فلائٹ آپریشن معطل

ں*انتظامیہ کا فلائٹس کا شیڈول تبدیل، ایمریٹس، قطر، ٹرکش سمیت متعدد ایئرلائنز متاثر

بدھ 2 جولائی 2025 20:25

Bلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی غیر معمولی بھرمار کے باعث فلائٹ آپریشن کی بندش کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی پرواز کے باعث حادثات کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے فیصلہ کیا ہے کہ روزانہ صبح 5 سے 8 بجے تک فلائٹ آپریشن بند رکھا جائے گا۔

اس بندش کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ انتظامیہ نے متاثرہ وقت کے دوران کی جانے والی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے، جن میں ایمریٹس، قطر ایئرویز، ایئرعریبیہ، ٹرکش ایئر، فلائی جناح شامل ہیں۔انتظامیہ اور ایئرلائنز کے درمیان اڑھائی ماہ کیلئے نیا فلائٹ شیڈول مرتب کرنے پر بات چیت جاری ہے، جبکہ غیرملکی ایئرلائنز نے اپنے عالمی فلائٹ شیڈول سے ہم آہنگی پر زور دیا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ پروازوں کے محفوظ آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔