dکراچی‘ پولیس وردیوں میں ملبوس 6 جعلی اہلکار گرفتار

بدھ 2 جولائی 2025 21:10

Sکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء)کراچی پولیس نے ڈیفنس فیز 8 سی یو مسجد تور حنیف کے قریب دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردیوں میں ملبوس 6 جعلی پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرلیا۔ایس ایچ او ساحل افتخاراحمد آرائیں کے مطابق پولیس پارٹی گشت پر تھے کہ انھوں نے تین موٹر سائیکلوں پر سوار6 افراد جوکہ پولیس یونیفارم میں ملبوس تھے انہیں مشکوک حالت میں پایا۔

(جاری ہے)

پولیس نیدوران تفتیش سروس کارڈ طلب کیا تو ان افراد نے پولیس سروس کارڈ دکھانے سے معذرت کی اور اعتراف کیا کہ وہ حقیقی پولیس اہلکار نہیں بلکہ ہم نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے شوقیہ وردی پہن کرعوام پرروب ڈالنے کی کوشش کررہیتھیجنہیں گرفتارکرلیا گیا۔گرفتارملزمان شہریارخان ولد محمد شاہد خان،محمد رضوان ولد محمد زبیر،یوسف خان ولد امین خان،نور فراز ولد گل فراز،محمد کاشف ولد ناظر خان اورحماد ولد وزیرزادہ شامل گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔پولیس نے گرفتار جعلی پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 25/162 درج کرکے تفتیش شروع کردی گرفتارملزمان کو انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :