احتجاج اور توڑپھوڑ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی

بدھ 2 جولائی 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے احتجاج اور توڑپھوڑ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگائی اور دونوں کیسز کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کر دی۔بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف تھانہ کھنہ میں 2 مقدمات درج ہیں۔