آئی جی خیبر پختونخوا نے آر پی او ملاکنڈ سے باجوڑ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی

بدھ 2 جولائی 2025 21:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملاکنڈ سے باجوڑ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات دے دئیے۔

(جاری ہے)

آئی جی ذوالفقارحمید نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خصوصی ٹیم باجوڑ بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ذوالفقار حمید کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق الخوارج نے اسسٹنٹ کمشنر ناوا گئی کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے، دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا امن سبوتاژکرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :