لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر صنم جاوید کوضمانت پر سنٹرل جیل کوٹ لکھپت سے رہا کر دیا گیا

بدھ 2 جولائی 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے ضمانت پر رہائی کے حکم پر پی ٹی آئی کی رہنما و سوشل ایکٹیوسٹ صنم جاوید کو لاہور کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کیخلاف سڑک بلاک کرنے، اشتعال انگیز نعرے بازی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر تھانہ اسلام پورہ لاہور میں مقدمہ درج تھا،ایف آئی آر کے مطابق صنم جاوید کیخلاف سڑک بلاک کر کے اشتعال انگیزی، نعرے بازی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر 8 فروری کو تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ نمبر 486درج کیا گیا تھا، اس مقدمہ میں عالیہ حمزہ، نازیہ بلوچ، انتظار حسین پنجوتہ سمیت 35نامعلوم افراد بھی شامل تھے۔

لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو پانچ ، پانچ لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ۔