جلالپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 2 جولائی 2025 23:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) جلالپور پیروالہ پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی جلالپور کے سب انسپکٹر محمدحنیف نے اپنے اہلکاروں شجاعت پورروڈ کے قریب بستی ساون کے قریب ناکہ لگایاہوا تھا ۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس نے موٹرسائیکل سوار تین افراد کو رکنے کااشارہ کیا مگر انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ۔

پولیس نے اپنی حفاظت حق خوداختیاری میں جوابی فائرنگ کی ۔جب فائرنگ رکی تو ملزم شاکر ولد اللہ دتہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے وہ چھوڑ کر کھیتوں میں فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے موٹرسائیکل اور ایک عدد پسٹل قبضے میں لے کر ملزم کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کرکے دیگرملزمان کی گرفتاری کے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :