صوبے میں مون سون بارشوں کا دوسر اسلسلہ 3 سے 09 جولائی تک متوقع ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

بدھ 2 جولائی 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کے مطابق صوبے میں مون سون بارشوں کا دوسر اسلسلہ 3 سے 09 جولائی تک متوقع ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے بیان کے مطابق شیرانی ، ژوب، ڈکی، لورالائی، ہرنائی ، بارکھان، موسی خیل، ڈیرہوگئی ،کوہلو ،نصیر آباد، جعفرآباد، دوست محمد ،صحبت پور، سبی، قلات، آواران ، خضدار، سوراب لسبیلہ، جب اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے پہاڑی سلسلوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :