فرانس، گرمی کے باعث دو افراد ہلاک

جمعرات 3 جولائی 2025 09:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) فرانس کے شہر پیرس میں گرمی کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزیر برائے ماحولیات کا کہنا ہے کہ دونوں افراد جن طبی وجوہات کے باعث جان سے گئے وہ گرمی کی لہر سے متعلق ہیں۔رپورٹ کے مطابق سنہ 1900 کے بعد یہ ملک کا دوسرا گرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانس میں شدید گرمی کی لہر رواں ہفتے اس وقت شروع ہوئی جب پورا یورپ ہی اس کی لپیٹ میں آ رہا تھا اور درجہ حرات ریکارڈ سطح پر پہنچتا دکھائی دیا۔فرانس میں گرمی کی وجہ سے ہی حکومت نے دو ہزار کے قریب سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر ماحولیات ایگنیس پینیئر روناچر کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد افراد گرمی سے متاثر ہوئے جن کو طبی امداد دی گئی جبکہ گرمی سے متعلقہ مسائل کی وجہ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔