شیخوپورہ ,افسران نے امام بارگاہوں میں جلوس کے روٹس کا دورہ کیا

جمعرات 3 جولائی 2025 11:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے ہمراہ شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس پر انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے امام بارگاہوں میں سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے جلوس کے روٹس کی مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ امام بارگاہوں کے راستوں سمیت تمام مقامات پر صفائی ستھرائی کے بھی بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

\378

متعلقہ عنوان :