محرم الحرام میں بھائی چارے اور امن کے فروغ کے لیے ہر مکتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر

جمعرات 3 جولائی 2025 11:41

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) محرم الحرام میں بھائی چارے اور امن کے فروغ کے لیے ہر مکتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ، لیبر اینڈ ہیومن رائٹس اور وزیر اعلی پنجاب کے ملتان ڈویژن کے کوارڈنیٹر فیصل ایوب کھوکھر خانیوال آمد کے موقع پر ممبر قومی اسمبلی کے والد سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بزرگ مسلم لیگی رہنماء حاجی عرفان خان ڈاہا کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان ڈویژن محرم الحرام میں آمن و امان کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ہر گلی اور ہر جلوس کے راستے پر مانیٹرنگ سیل قائم کیے گئے ہیں جبکہ پولیس، ریسکیو، واپڈا، سول ڈیفنس، اور سیکورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں۔ فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلی کی اس سلسلہ مین زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی گنجائش نہیں چھوڑی جائے گی۔

تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام مشائخ عظام کے امن کمیٹی تعاون سے ماحول کو پرامن رکھنے کے اقدامات کیے گئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کی نگرانی خود بھی کی جا رہی ہے تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کریں۔ بعد ازاں فیصل ایوب کھوکھر مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما، سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ حاجی عرفان خان ڈاہا (مرحوم) کی رہائش گاہ گئے، جہاں انہوں نے ایم این اے، احمد خان ڈاھا ،سہیل سکندر خان ڈاہا اور خاندان کے دیگر افراد سے اظہارِ تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ حاجی عرفان خان ڈاہا کی پارٹی کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ ان کی وفات پر نہ صرف خاندان بلکہ پوری مسلم لیگ (ن) افسردہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔مزید گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے کھیلوں کے فروغ پر بھرپور کام کر رہی ہے۔

جلد ضلع خانیوال میں مختلف سپورٹس پراجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 12 لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہمی، صفائی کے نظام میں بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف مؤثر اقدامات کررہی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب ہر موقع پر عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیتی ہے، اور محرم الحرام کے دوران بھی تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہری اطمینان اور امن کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض ادا کر سکیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پارلیمانی سیکرٹری برائے تعمیرات و مواصلات رانا سلیم حنیف، سہیل سکندر خان ڈاہا، قلزم بشیر احمد، طارق نواب پراچہ،شیخ جاوید ایڈووکیٹ، محمد بلال، رانا یونس، ارتفاع ضیاء اللہ، انجینئر محمد عبدالرحمن، راحیل عباسی، صلاح الدین مرزا، رانا عباس اور مامون خان ڈاہا بھی موجود تھے۔\378