انڈونیشیا، کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 43 لاپتہ

نو کشتیوں کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے،ریسکیوحکام

جمعرات 3 جولائی 2025 13:00

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 43 لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کا شکار کشتی انڈونیشیا کے جاوا جزیرے کے بنیوانگی ساحل سے بالی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 65 افراد سوار تھے، 20 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پولیس کے مطابق نو کشتیوں کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، اونچی لہروں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :