کراچی: دو مختلف پولیس مقابلے، 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار

ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد، پولیس

جمعرات 3 جولائی 2025 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)35 سے زائد بدنام زمانہ ملزمان کو گرفتار کیا گیاشہر قائد میں پولیس نے دو مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلوں کے بعد 4 ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا، جن میں دو زخمی حالت میں شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔پہلا مقابلہ ڈاکس تھانے کی حدود میں ماری پور مچھر کالونی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور مشتبہ ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک علی زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم ضیاالرحمان کو تھانے منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا مقابلہ گلبرگ پولیس نے کریم آباد اپوا کالج کے قریب کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان گرفتار کیے گئے۔

گرفتار ملزمان میں سے فیض عباسی کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم سراج تھانے منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران بھی پستول، متعدد موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل قبضے میں لی گئی ہے۔ دونوں واقعات کی تفتیش جاری ہے اورگرفتار ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔