بلوچستان‘‘ 4 سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بارشوں سے صوبے کے کچھ علاقوں میں آبی ریلوں کا خدشہ ہے

جمعرات 3 جولائی 2025 15:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)بلوچستان کے 20 اضلاع میں 4 جولائی سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان ہے۔ پراوینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے بلوچستان میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 20 اضلاع شیرانی، ڑوب، زیارت، موسیٰ خیل، دکی، لورالائی، ہرنائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد، اوستا محمد، قلات، لسبیلہ، سوراب، خضدار، آواران، صحبت پور، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں 4 جولائی سے 8 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بارشوں سے صوبے کے کچھ علاقوں میں آبی ریلوں کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاح اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ شہری ڈیم اور پکنک پوائنٹس سے دور رہیں۔

متعلقہ عنوان :