تھانہ صدر جلالپور جٹاں کی کارروائی ،نوجوان کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

جمعرات 3 جولائی 2025 16:34

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)تھانہ صدر جلالپور جٹاں کی بڑی کاروائی۔نوجوان کوTiktok پر ویڈیو اپلوڈ کرنے پربے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کرنے والے دو ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق مورخہ 15.06.25 کو تھانہ صدر جلالپور جٹاں پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع پیجوکی میں مسمی مقدر عباس کو دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کردیا ہے۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے واقعہ سے متعلق فورا ڈی پی او گجرات کو آگاہ کیا ۔جنہوں نے فوری مقدمہ درج کرنے اورملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کیں۔جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرجلالپور جٹاں سب انسپکٹرشفقت محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر ملزمان 1.محمد اویس علی ولد محمد وارث 2. زاہد علی ولد محند عارف سکنائے بھاگووال کلاں کو گرفتار کرکے قبضہ سے آلہ قتل دو عدد پسٹل 30 بور بھی برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

ملزمان نیدوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مقتول کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم Tiktok پر ویڈیو اپلوڈ کرنے کیوجہ سے ہمارا جھگڑا چل رہا تھاجس وجہ سے ہم نے طیش میں آکر مقدر عباس مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش مقدمہ جاری ہے۔