مظفرگڑھ ،محرم الحرام میں امن کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 3 جولائی 2025 16:55

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے محرم الحرام کے جلوس روٹس کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو، موبائل ہیلتھ کلینک کا بھی معائنہ کیا،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے امن کے قیام کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ منتظمین مجالس و جلوس کی ذمہ داری ہے کہ وقت کی پابندی کریں،اور انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کریں۔\378