سرگودھا میں "زیادہ گندم اُگائو" مہم کے تحت کسانوں میں مفت ٹریکٹرز کی تقسم کی تقریب ، 25 خوش نصیب کسانوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کی گئیں

جمعرات 3 جولائی 2025 17:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیادہ گندم اُگاو مہم کے تحت کسانوں میں مفت نئے ٹریکٹرز تقسم کرنے کی تقریب آرٹس کونسل کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ممبران پنجاب اسمبلی رانا منورغوث ، سردار عاصم شیر میکن ، صفدر ساہی ، میاں اکرام الحق ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنمائوں چوہدری شاہنواز رانجھاء ، چوہدری عبد الرزاق ڈھلوں، رضوان گل اور چوہدری رشید کے علائوہ ڈائریکٹر زراعت سرگودھا شاہد حسین محکمہ زراعت کے دیگر افسران اور کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ضلع سرگودہا میں زیادہ گندم اُگانے والے 25 خوش نصیب کسانوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کی گئیں اور ٹریکٹرز کسانوں کے حوالے کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بتایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صوبہ بھر میں زیادہ گندم آُگاو مہم کے تحت ایک ہزار کسانوں میں مفت ٹریکٹرز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

حکومت پنجاب کے پروگرام کا مقصد زیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت کروانا تھا۔حکومت پنجاب نے زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے گندم کی پیداواری مقابلہ جات منعقد کروائے۔حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کسان کو 85 ہارس پاور ٹریکٹر انعام میں دیا گیا۔ دوسری پوزیشن پر 75 ہارس پاور اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کسان کو 65 ہارس پاور ٹریکٹرز دیے گئے۔

حکومت کے ان پروگرامز کے تحت گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کسان کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے میگا پراجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلی پنجاب کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کسان کارڈز، گرین ٹریکٹر سکیم ، زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی ، سپرسیڈرز سمیت زرعی آلات سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔