راولپنڈی، مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر پر 56 ملزمان گرفتار ،650 اکاؤنٹس رپورٹ، محرم الحرام کے دورا ڈر ؤن کیمروں پر پابندی عائد

جمعرات 3 جولائی 2025 17:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) راولپنڈی میں سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پھیلانے والے 56 ملزمان کو گرفتار کر کے 650 اکاؤئنٹس رپورٹ کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس شہر بھر میں اپنے فرائض منصبی بخوبی نبھا رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے ایسے تمام شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں جو فرقہ وارانہ،اشتعال انگیزی یا مذہبی منافرت پر مبنی مواد دوسروں تک پھیلا رہے ہیں ۔

ترجمان نے بتایا کہ یکم محرم الحرام سے لے کر اب تک راولپنڈی ڈویژن سے 56 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 650 سوشل میڈیا اکاؤئنٹس رپورٹ کیے گئے ۔ترجمان کے کہنا ہے کہ محرم الحرام سیکیورٹی انتظامات کے پیش پنجاب بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ ڈرونز کیمرہ اڑانے پر مکمل پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی ہوگی۔