عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیرِ اہتمام دفاع ختم نبوت و دفاع پاکستان کنونشن 4 جولائی کو منعقد ہو گا

جمعرات 3 جولائی 2025 18:03

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) سرگودھا میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع سرگودھا کے زیرِ اہتمام دفتر ختم نبوت لکڑ منڈی میں اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں امیرِعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع سرگودھا مولانا نورمحمد ہزاروی، سرپرست عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع سرگودھا مولانا مفتی محمد شاہد مسعود، مبلغ سرگودھا مولانا محمد خالد عابد، نائب امیر قاری عبدالوحید، مولانا عبدالرشید، مولانا ثنا اللہ ایوبی، مولانا حیدر علی حیدر، مفتی محمد جہانگیر حیدر، پروفیسر محمد عاصم اشتیاق، محمد علی حسن و دیگرعلماء کرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 4 جولائی 2025ء کو بروز جمعۃ المبارک بعد نماز مغرب ہونے والے دفاع ختم نبوت و دفاع پاکستان کنونشن کے حوالہ سے گفتگو ہوئی اور 4 جولائی کو ہونے والے کنونشن کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔ کنونشن میں مرکزی عید گاہ میں منعقد ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔