حج 2026 کی رجسٹریشن جاری، آخری تاریخ 9 جولائی مقرر

وزارت مذہبی امور کا اعلان، سرکاری یا پرائیویٹ سکیم کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی

جمعرات 3 جولائی 2025 19:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء) وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن کا یہ عمل 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گا، جس کے بعد کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ رجسٹریشن کے لیے وزارت کے آن لائن پورٹل کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے 15 نامزد بینکوں پر سہولت دستیاب ہے، جہاں شہری با آسانی اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رجسٹریشن مکمل کرنے والے افراد کو حج 2026 کے لیے سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار حاصل ہوگا۔ ترجمان نے خاص طور پر سمندر پار پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اپنے کارآمد پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ آن لائن پورٹل کے ذریعے جلد از جلد رجسٹریشن مکمل کریں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پیکیج کے اخراجات، سفری شرائط اور دیگر تفصیلات آئندہ جاری ہونے والی حج پالیسی 2026 کے تحت فراہم کی جائیں گی۔وزارت نے تمام خواہش مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ بعد ازاں کسی دشواری یا محرومی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :