صوبائی وزیر کھیل کا انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ ریسلر دین محمد کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار

جمعرات 3 جولائی 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) صوبائی وزیر برائے کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ ریسلر دین محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ریسلر دین محمد کی ملک کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،وہ نہ صرف پاکستان کے پہلے ایشین گولڈ میڈلسٹ ریسلر تھے بلکہ انہوں نے ریسلنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم بلند کر کے دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کیا۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ دین محمد جیسے قومی ہیروز قوم کا سرمایہ اور فخر ہوتے ہیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم دین محمد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔