فیصل آباد پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں آئس برآمد کرلی

جمعرات 3 جولائی 2025 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) فیصل آباد پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں آئس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے تھانہ رضا آباد پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش عثمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس 1160 گرام برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او رضا آباد خواجہ عمران منان نے طاہر جاوید اے ایس آئی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عثمان کو گرفتار کیا۔تھانہ رضا آباد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدبیک ٹریک سورسز کے بارے تفتیش شروع کر دی۔