عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان اور دگیر کے خلاف فردجرم کی کارروائی موخر کردی

جمعرات 11 ستمبر 2025 18:01

عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان اور دگیر کے خلاف فردجرم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان اور دگیر کے خلاف فردجرم کی کارروائی موخر کردی ہے ۔انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس سمیت 6 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزم ارمغان سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ ملزم ارمغان و دیگر کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر کردی گئی۔

وکیل صفائی نے مکمل دستاویزات فراہمی کی درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی نے موقف دیا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ہمیں مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ لہذا فرد جرم عائد کرنے سے قبل مکمل دستاویزات فراہم کی جائے۔ عدالت نے درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے دستاویزات فراہمی کی درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے۔ عدالت کی آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پولیس فائل کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے جیل حکام کو بھی ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک سماعت ملتوی کردی۔