ں*پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر کے ویگو ڈالہ کی کسٹم سے واپسی کیلئے درخواست منظور

جمعرات 3 جولائی 2025 20:15

c لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر کے ویگو ڈالہ کی کسٹم سے واپسی کیلئے درخواست منظور کر لی عدالت نے کسٹم حکام کو گاڑی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت پراسکیوٹر نے دلائل دیئے کہ درخواست گزار نے ڈالا گاڑی کا رنگ تبدیل کر کے استعمال کیا جو غیر قانونی ہے ۔ وکیل درخواست گزار کا موقف تھا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر ہیں کسٹم حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے، کسٹم حکام نے بغیر کسی وجہ کے ویگو ڈالہ قبضے میں لیا، درخواست میں استدعا تھی کہ کسٹم حکام کو ویگو ڈالہ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔