ئ*لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات بحال کرنے کا حکم

جمعرات 3 جولائی 2025 20:15

؁ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ پی ٹی سی ایل کے چالیس ہزار ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کی مکمل بحالی نہ کرنے کا معاملہ عدالت نے ایک ماہ میں ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کی بحالی کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج نے کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پی ٹی سی ایل کے صدر کیخلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

پی ٹی سی ایل کے وکیل بیرسٹر عمر عدالت پیش ہوئے۔ ایک ماہ میں تنخواہیں، پنشنز اور مراعات مکمل بحال کر دی جائیں گی۔ درخواست گزار عبدالباری وغیرہ کے وکیل شاہجہاں خان نے دلائل دئیے اور عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم کے باوجود تنخواہوں اور مراعات بحال نہ کرنے پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔