صوابی، یارحسین پولیس نے قتل کا معمہ حل کرکے ملوث ملزم گرفتارکر لیا

جمعرات 3 جولائی 2025 20:30

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)یارحسین پولیس نے مقتول ابراہیم کا قتل کا معمہ حل کرکے قتل میں ملوث ملزم گرفتارکر لیا ،مقتول ابراہیم کے قتل سازش میں اپنے قریبی دوست صفدر اور اسکے بھائی مکمل ساکنان یعقوبی ملوث رہے،دونوں بھائیوں نے ملکر اپنے دوست کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی تھی ،22 جنوری کو سید نواس سکنہ یعقوبی نے تھانہ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ صفدر اور مکمل دونوں نے ملکر مسمی ابراہیم کو گھر بلاکر قتل کر ڈالا۔

(جاری ہے)

وجہ عناد کچھ عرصہ پہلے ملزم صفدر نے اپنے دوست مقتول ابراہیم کو بچوں کی خوراک کے لیے بیرونی ملک سے کچھ رقم بھیجوائی تھی جس پر ملزم کے بھائی مکمل کو رنج تھا اور اسی تکرار پر اپنے مکان بلاکر قتل کرڈالا۔ایس ایچ او یارحسین عبدالولی خان نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامل سکنہ یعقوبی کو گرفتار کر لیا مزید تفتیش جاری ہے ۔