لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ نے محرم الحرام کے احترام میں عاشورہ محرم تک احتجاجی اور تنظیمی سرگرمیوں کو معطل کردیا

جمعرات 3 جولائی 2025 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ نے محرم الحرام کے احترام میں عاشورہ محرم تک احتجاجی اور تنظیمی سرگرمیوں کو معطل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عاشورہ محرم کے بعد فیڈریشن دیگرسرکاری ملازمین اور یونینز سے مشاورت کے بعد تنخواہوں ،پینشن میں 50 فیصد اضافے ،وفاق کی طرز پر DRAکی ادائیگی،ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی ادائیگی اور فیڈریشن کے صوبائی صدر سید ذوالفقارشاہ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی واپسی کے خلاف کراچی میں دھرنے کے لیے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس سلسلے میں عاشورہ کے بعد اجلاسوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ فیڈریشن کے صدر سید ذوالفقارشاہ نے فیڈریشن کے صوبائی، ڈویڑن ،ضلعی اور ملحقہ یونینز کے رہنماوں کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔