Live Updates

آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور آئی ٹی کے میدان میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہی: ملک وقاص سعید

جمعرات 3 جولائی 2025 21:05

i لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے آئی ٹی ہیڈ ملک وقاص سعید نے کہا ہے کہ آئی ٹی کسی بھی قوم کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔پاکستان کو اس وقت جدید ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس ، اور آئی ٹی کے میدان میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔ مرکزی مسلم لیگ نے اپنا کماؤ پروگرام کے ذریعے ملک بھر کو آئی ٹی پارک بنا دیا، سات جولائی سے بچوں کے لئے سمارٹ سکلز کیمپس کے نام سے تربیتی کورس کا آغاز کر رہے ہیں، مرکزی مسلم لیگ نے حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی لاکھوں نوجوانوں کو مفت آئی ٹی تربیت فراہم کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈیجیٹل روزگار پروگرام صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ کا دس روزہ کورس کرنے والے شرکا میں سرٹفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈاکٹر جواداکرم، ڈاکٹر نعمان فاروق، ریحانہ فردوس، احمد اجمل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر اپنا کماؤ کاکورس کرنے والے شرکا میں سرٹفکیٹ تقسیم کئے گئے، ملک وقاص سعید کا کہنا تھا کہ صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ پروگرام کے تحت مرکزی مسلم لیگ نے ملک بھر میں سینکڑوں مفت آئی ٹی کلاس رومز قائم کیے جہاں مرد، خواتین اور بچے یکساں طور پر مستفید ہو رہے ہیں۔

حکومت آئی ٹی کے بجٹ میں کٹوتی کی بجائے نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر جدید دور سے ہم آہنگ کرے۔ملک کی ترقی تب ہی ممکن ہے جب ہم نوجوانوں کو جدید مہارتیں، آئی ٹی اور اے آئی جیسے شعبوں میں مضبوط بنائیں۔صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ مہم کے دوسرے مرحلے کا جلد آغاز کر رہے ہیں۔ ملک وقاص سعید کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بچوں کے لئے بھی مرکزی مسلم لیگ تربیتی پروگرام لے کر آ رہی ہے، سات جولائی سے سات روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں، دو گھنٹے کی کلاس میں نو سے 13 برس کے بچوں کو آئی ٹی سے متعلقہ کورس کروائے جائیں گے، اس ضمن میں رجسٹریشن جاری ہے، والدین بچوں کا وقت ضائع کرنے کی بجائے اسے قیمتی بنائیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات