آفس سپرنٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانیوالے افسران کے اعزاز میں تقریب

جمعہ 4 جولائی 2025 02:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثما ن انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں آفس سپرنٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہلخانہ اور بچوں نے بھی شرکت کی۔آئی جی پنجاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 24 افسران میں آرڈرز تقسیم کئے اور نئے عہدے کی ذمہ داریاں سخت محنت و تندہی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

آئی جی نے کہا کہ پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سافٹ ویئرز ایپس اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی توجہ دیں،ماتحت عملے کو کیریئر و کریکٹر گرومنگ، ویلفیئر اور دفتری امور میں معاونت کے لئے بھرپور اقدامات کریں،تمام اداروں کے انتظامی امور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت منسٹیریل سٹاف ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں، پروموٹ ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نئے منصب کے فرائض خلوص نیت اور بھرپور فرض شناسی سے سر انجام دیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک، اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی، رجسٹرار اور اے ڈی ایڈمن نے شرکت۔ترقی پانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پولیس کی مختلف فیلڈ فارمیشنز اور اضلاع میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔