ٹیلی کام کی مقامی انڈسٹری نے رواں سال2025 کے ابتدائی 5 ماہ میں 12.05 ملین موبائل فونز تیار کئے،پی ٹی اے

جمعہ 4 جولائی 2025 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) ٹیلی کام کی مقامی انڈسٹری نے رواں سال2025 کے ابتدائی 5 ماہ میں 12.05 ملین موبائل فونز تیار کئے ہیں ،اس دوران درآمدات کا حجم 0.76 ملین یونٹس رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری تامئی 2025 کے دوران مقامی طور پر اسمبل کئے گئے موبائل فونز میں 6.53 ملین 2جی اور 5.52 ملین سمارٹ فونز شامل ہیں۔ گذشتہ سال 2024 کے دوران موبائل فونز تیار کرنے والی مقامی صنعت کی پیداوار 31.38 ملین یونٹس رہی تھی جبکہ اس عرصہ میں 1.71 ملین یونٹس درآمدکئے گئے تھے۔ پی ٹی اے کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں زیر استعمال 67 فیصدسمارٹ موبائل فونز جبکہ 33 فیصد 2جی فونز استعمال کئے جارہے ہیں ۔