اسسٹنٹ کمشنر داسو کا جالو پاور ہاؤس کے واٹر چینل کا دورہ

جمعہ 4 جولائی 2025 12:26

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر داسو گل فراز نے جالو پاور ہاؤس کے واٹر چینل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاور ہاؤس انتظامیہ اور تحصیلدار داسو بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر واٹر چینل کی صفائی کی گئی اور پانی کی سطح بڑھانے کے لیے مخصوص مقامات پر پتھروں کو بلاسٹ کیا گیا تاکہ بجلی پیدا کرنے کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد میں توانائی کے منصوبوں کو مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :