سانحہ سوات،انکوائری کا نتیجہ آنے پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوگی،بیرسٹر سیف

جمعہ 4 جولائی 2025 13:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)صوبائی مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ سانحہ سوات پر کارروائی کی گئی،ریلیف کے فقدان پر سنجیدہ ایکشن ہوا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اقدامات کئے ہیں ،افسران کو معطل بھی کیا گیا، جیسے ہی انکوائری کا نتیجہ آئے گا ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوںنے ہیلی کاپٹر پر آنے سے متعلق سوال پر کہاکہ ہم جس ہیلی کاپٹر میں آئے ہیں یہ چھوٹا ہے اور ریسکیو ہیلی کاپٹر نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :