دہشت گردی کی درجہ بندی کا از سر نو جائزہ ،روبیو کا شامی ہم منصب سے وعدہ

جمعہ 4 جولائی 2025 13:28

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)امریکی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے شامی وزیرِ خارجہ اسعد حسن الشیبانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران شام سے متعلق دہشت گردی کی امریکی فہرستوں اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ فہرستوں کا ازسرِنو جائزہ لینے کے لیے مزید اقدامات پر غور کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارتِ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بیان میں کہا کہ روبیو نے الشیبانی کے ساتھ شام پر سے پابندیاں ہٹانے کے سابقہ امریکی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا، اور ساتھ ہی اس بات کا اعادہ کیا کہ بشار الاسد اور ان کے ساتھیوں جیسے "شر پسند عناصر" پر عائد پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔